لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ اور رقاصہ خوشبو نے کہاہے اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی لیکن زبردستی اداکارہ بنایا گیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میںخوشبو نے کہاپڑھ لکھ کر ٹیچر بننا چاہتی تھی لیکن میرا بچپن ذمہ دار جوان شخص کی طرح گزرا،صرف 7 سال کی عمر سے کام شروع کیا اور محض 11 سال کی عمر میں ہیروئن بن گئی ،تعلیم رکوا کر چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔
خوشبو نے کہازندگی میں کئی بار دھوکہ ملا، اب کسی پر یقین نہیں رہا، میں نے دوستوں، رشتے داروں کی مدد کی لیکن مجھے صرف دھوکہ ملا۔
زندگی میں صرف دھوکہ ملا،زبردستی اداکارہ بنایا گیا، خوشبو



















