نئی دہلی:(مشرق نیوز)سابق بھارتی جنرل نے اپنی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے پاکستان ایٹمی طاقت ، جنگ کی تو بہت مارے گا،ہمسایہ ملک دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، جنگ میں نقصان اپنا ہی ہوگا۔
اپنے آرٹیکل میںریٹائرڈ بھارتی فوج کے افسر لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے پہلگام واقعہ کو سیاحوں پر ہونےوالا سب سے مہلک حملہ قرار دیتے ہوئے کہاپاکستان جوہری طاقت اور جنگ کی صورت میں دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،مودی جلد بازی سے کام نہ لیں اور کسی بھی کارروائی سے گریز کریں۔
سابق بھارتی جنرل نے کہاجذبات میں آ کر جوابی کارروائی کرنے کی بجائے سوچ سمجھ کر حکمت عملی اپنانا ہوگی،بھارتی حکومت کو عوامی جذبات کی بنا پر جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہیے،بھارت کے پاس کسی بھی میدان میںجوابی حملے کی صلاحیت نہیں،پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت موجود ہے لہٰذا تیار رہنا چاہیے۔
دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہابھارت جنگ کرتا ہے تو ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوگی،بھارتی جرنیل پاکستان کےساتھ جنگ کےلئے ٹی وی چینلز پر بکواس کر رہے ہیں، بات سمجھنا ہوگی دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں،جسٹس (ر) مرکنڈے نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی اقدامات کی تعریف بھی کی
پاکستان ایٹمی طاقت ، جنگ کی تو بہت مارے گا، سابق بھارتی جنرل

















