قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں،صدر زرداری

کراچی:(بیورورپورٹ)وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اورپہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی،قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔

صدر آصف زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت دور اندیش اقدامات ،فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہاقومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں،پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی گئی،پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں ،اقدامات کےساتھ کھڑی ہے،بھارت کے بے بنیاد الزامات ، غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔