سنیل شیٹی نے داماد کے ایل راہول کے ساتھ ملکر کروڑوں کی زمین خرید لی
ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی اور انکے داماد، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہول نے تھانے ویسٹ میں 7 ایکڑ اراضی خرید لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹی اور ان کے داماد نے مہاراشٹرا کے علاقے تھانے ویسٹ کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں ایک اہم سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوں نے مل کر تھانے کے اووالے علاقے میں واقع 7 ایکڑ زمین کا ایک پلاٹ خریدا ہے جس کی مالیت تقریباً 9.85 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اداکار کی جانب سے یہ سرمایہ کاری موجودہ رئیل اسٹیٹ رجحانات کے پیشِ نظر ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر اسلئے کہ تھانے اور اس کے مضافاتی علاقے حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ بھارتی ماہرین کے مطابق اووالے علاقہ مستقبل قریب میں رہائشی اور تجارتی ترقی کیلئے ایک مرکزی مقام بن سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سنیل شیٹی ماضی میں بھی رئیل سٹیٹ میں دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں جبکہ کے ایل راہول نے اس شعبے میں اپنے سسر کیساتھ ملکر پہلا قدم رکھا ہے۔ دونوں کی جانب سے اس مشترکہ سرمایہ کاری کو مستقبل کی منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔



















