کرک:(بیورورپورٹ)کرک میں المناک ٹریفک حادثہ،کنٹینر مسافر کوچ پر گر گیا، 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ کرک انڈس ہائی وے دربار ہوٹک کے قریب پرانا ایس این جی پی ایل کےساتھ پیش آیا،بس پشاور سے میرانشاہ جارہی تھے،کنٹینر ٹکرانے کے بعد اوپر آگرا،اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد، پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
امدادی ٹیموں نے لاشوں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،مرنے والوں میںخاتون،بچے بھی شامل ہیں،3زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتیں بڑھنے کاخدشہ ہے۔
کرک میں المناک ٹریفک حادثہ،کنٹینر مسافر کوچ پر گر گیا، 12 جاں بحق

















