ٹرمپ کااقدام غنڈہ گردی،امریکہ خود کو تنہا کر دےگا،چینی صدر

بیجنگ:(مشرق نیوز)چینی صدر نے ٹرمپ کے اقدام کو غنڈہ گردی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا امریکہ خود کو تنہا کر دےگا،ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، چین کی ترقی کو خود انحصاری اور سخت محنت سے تقویت ملی، امریکہ کی جانب سے دنیا کیخلاف کھڑے ہونے کا نتیجہ اچھا نہیں آئے گا۔

شی جن پنگ نے کہاچین کبھی بھی دوسروں کے احسانات پر انحصار نہیں کرتا، یورپی یونین مفادات کے تحفظ کیلئے غنڈہ گردی کیخلاف مزاحمت کرے،عالمی تبدیلی کے باوجود چین ثابت قدم رہے گا، چینی صدر نے کہاامریکہ یکطرفہ تجارتی پابندیاں لگا کرخود کو الگ کر رہا ہے،چینی قوم امریکی ٹیرف سے خوفزدہ نہیں، بلیک میل نہیں ہوں گے۔