کریک ڈاون تیز، ایک دن میں5ہزار سے زائد افغانی واپس

اسلام آباد،لاہور: (بیورورپورٹ)کریک ڈاﺅن تیز،ایک دن میں طورخم کے راستے 2 ہزار 355 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل مہاجرین اور 3 ہزار 42 غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیج دیا گیا۔

یکم اپریل کے بعد سے اب تک افغانستان واپس بھیجے گئے تارکین وطن کی مجموعی تعداد 25 ہزار سے متجاوز کر گئی،افغانستان بھیجے جانے والے تارکین وطن میں افغان سٹیزن کارڈ، پروف آف ریذیڈنس کے حامل تارکین وطن اور غیر قانونی تارکین وطن شامل ہیں۔

دوسری جانب سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نے افغان خواتین کی لوکیشنز ، تعداد اور عمروں کا تعین کرکے ریکارڈ مرتب کرلیا ، لاہور سمیت پنجاب کے 10 شہروں میں 6308 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرخواتین مقیم ہیں،ریکارڈ کے مطابق 1828 خواتین بغیر سٹیزن کارڈ بحیثیت انحصاری افراد پنجاب میں رہائش پذیر ہیں،دستاویزات کے بغیر سب سے زیادہ افغان خواتین راولپنڈی میں مقیم ہیں، تعداد 720 ہے۔