اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور نئے تعینات ہونےوالے ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وقار الدین سید نے ملاقات کی، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری ،سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔
محسن نقوی نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر قانونی امیگریشن کےخلاف موثر حکمت عملی تیار کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے سائبر کرائمز کی روک تھام کےلئے ڈی جی این سی سی آئی اے کو ہدایات دیں اور انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کےخلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈاون کا حکم دیا۔
وزیرداخلہ نے کہا انسانی سمگلنگ روکنے کےلئے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ،مافیا سے آہنی ہاتھوں نمٹنا ہوگا،مکروہ دھندے میں ملوث لوگ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا انسانی سمگلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ نے واضح کیا ایف آئی اے سمیت تمام قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو ملک سے غیر قانونی سپیکٹرم ، منظم جرائم کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا،سائبر سکیورٹی نیا چیلنج ہے، این سی سی آئی اے کی استعدادکار بڑھائی جائے گی اور افسروں کو تربیت کےلئے بیرون ملک بھجوایا جائےگا۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















