کوشش ہے کھلاڑی اعتماد کے ساتھ کوالیفائر میچز کھیلیں: ہیڈ کوچ محمد وسیم
لاہور (مشرق نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ کھلاڑی اعتماد کے ساتھ کوالیفائر میچز میں کھیلیں۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ وارم اپ میچز کا فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے کمبی نیشن بنانے کا موقع ملا ہے۔محمد وسیم نے یہ بھی کہا ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے 50 اوورز کی کرکٹ کا فارمیٹ زیادہ اچھا رہتا ہے۔

















