لاہور ( انٹرویو: میاں ساجد/ تصاویر: واحد شہزاد) آنکھیں قدرت کا نایاب تحفہ جن کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے آنکھوں کی بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن کا بروقت علاج ہونا اہمیت کا حامل ہے، گلوکوما آنکھ کی وہ پوشیدہ بیماری جو علامات ظاہر کئے بغیر آپ کی بینائی چھین سکتی ہے جس کا حالیہ دنوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونا خطرے کی گھنٹی ہے۔ بر وقت تشخیص روزانہ کی بنیاد پر اپنی آنکھوں کا باقاعدہ چیک اپ کروانا آپ پر فرض کوتاہی اور بروقت تشخیص سے آنکھوں کی بہت سی بیماریو ں سے بچاﺅ ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی و پرنسپل کالج آف آفتھالمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میوہسپتال پروفیسر معین کی روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوکوما اور اس سے بچاﺅ کے حوالے سے مریضوں کو واک کے ذریعہ اور اپنے خصوصی سیشن کے ذریعہ آگہی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ مریضوں کو آنکھ کی آس خطرناک بیماری کے بارے میں معلومات حاصل ہوں۔ لیکن افسوس یہ کہنا پڑتا ہے ذرائع ابلاغ اور میڈیا کے اس دور میں بھی ہمارے پاس بہت سے ایسے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو گھر بیٹھے ہی اپنی آنکھوں کی بینائی کو متاثر کر لیتے ہیں۔ چشم امراض اور اس کی بیماریوں کے حوالے سے میوہسپتال لاہور وہ واحد انسٹیٹیوٹ ہے یہاں امراض چشم کے حوالے سے مریضوں کا علاج اور طبی سہولیات کی فراہمی میں لمحہ کی تاخیر نہیں جبکہ آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو ٹیسٹوں کی سہولت کو بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ گلوکوما آنکھ کی وہ ایسی پرسرار بیماری ہے جس سے مریض بالکل لا علم ہوتا ہے جب وہ ہمارے پاس آکر چیک اپ کرواتا ہے تواس مریض کی بینائی متاثر ہو چکی ہوتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ سوال بھی اپنی جگہ اہم ہے کہ اس بیماری کا علاج کیسے ممکن ہے۔ گلوکوما کیا ہوتا ہے۔ آنکھوں کی اس بیماری کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔ گلوکوما ایک ایسی بیماری ہے جو آنکھوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس بیماری میں انکھوں کو دماغ سے جوڑنے والی نسوں پر اثر پڑتا ہے۔یہ بیماری تقریباً ہر عمر کے افراد کو ہی متاثر کرتی ہے لیکن 70 سے 80 سالہ افراد میں اس بیماری کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔گلوکوما کی علامات اور اس کی تشخیص کیلئے اور بیماری سے جڑی ایک پیچیدگی یہ ہے کہ ابتدائی مراحل میں کوئی علامات واضح نہیں ہوتیںاور اسلئے اس کی تشخیص اور مشاہدہ سے اس بیماری کا پتہ چلتا ہے تو مریض کی بینائی کافی متاثر ہو چکی ہوتی ہے۔ حتیٰ کہ ایک وقت ایسا آتا ہے جب متاثرہ فرد اپنے قریب موجود کوئی چیز دیکھنے سے بھی قاصر ہوتا ہے۔ نظر میں دھندلے پن کی شکایت یا پھر روشنی کے گرد قوس قزح جیسے دائرے نظر آنا گلوکوما کی علامات میں شامل ہیں۔اور اس بیماری میں مریض کی دنوں آنکھیں ہی متاثر ہوتی ہیں لیکن ہم نے کئی بار ایسے مریضوں کی کثیر تعداد کو معائنہ کے دوران دیکھا ہے کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہوتی ہے۔ جبکہ چند عام علامات آنکھوں میں شدید درد کی شکایت، متلی کا احساس اور الٹیاں آنا، آنکھوں کا لال ہو جانا، سر میں درد کی شکایت آنکھوں کے گرد نرمی کا احساس دھندلی نظر کی شکایت۔اگر ان علامات میں سے کوئی بھی کسی قسم کے مسائل کا سامنا کسی کو بھی لاحق ہے تو ایسا مریض فوری ڈاکٹر سے رجوع کرے جو اسکی آنکھوں کی صحت کیلئے بہت ہی ضروری ہے۔ علاج کب کروانا چاہیے اس سوال کے جواب میں پرووائس چانسلر کنگ ایڈوارڈ میڈیکل یونیورسٹی، پرنسپل کالج آف آفتھالمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میو ہسپتال لاہور پروفیسر معین نے بتاتے ہوئے کہا کہ گلوکوما کی تشخیص اور علاج ابتدائی مراحل میں ہی ہونا نہایت اہم ہوتا ہے ورنہ اس بات کا خدشہ ہوتا ہے کہ بتدریج اس کی شدت میں اضافہ ہو گا اور بینائی مکمل طور پر جا سکتی ہے۔اسی لئے مندرجہ بالا علامات میں سے کسی کا بھی احساس ہونے پر انہیں نظر انداز مت کریں اور فوری طور پر ایمرجنسی سمجھتے ہوئے ہسپتال جائیں۔ گلوکوما کیوں ہوتا ہے؟گلوکوما لاحق ہونے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہوتی ہے کہ آنکھوں کے اندر موجود مائع درست طریقے سے راستہ نہیں بنا پاتا اور یوں دباو¿ کی وجہ بن جاتا ہے جس سے آنکھ اور دماغ کو جوڑنے والی آپٹک نس متاثر ہوتی ہے جو گلوکوما کی علامت ہے۔
گلوکوما آنکھوں کی پوشیدہ بیماری، بروقت تشخیص سے ہی بچاﺅ ممکن ہے: پروفیسر معین



















