بجلی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کمی بہت کم،بھاری ٹیکسوں سے آزاد کیا جائے، شہری

لاہور ( سروے رپورٹ: میاں ساجد) گھریلو صارفین مزید بھی دکھوں سے دوچار ہیں، حکومت چارہ جوئی کرے بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے، عام آدمی کیلئے محکمہ لیسکو کسی عذاب سے کم نہیں۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا شکریہ لیکن بغور مشاہدہ کرکے عام آدمی کو آسانیاں پیدا کرنے کیلئے بھی سوچ و وچار وقت کی اہم ضرورت۔ 7روپے 41 پیسے کی کمی خوش آئند جبکہ محکمہ لیسکو کی جانب سے بیجا یونٹوں کی بھر مار کرنے والوں کیلئے بھی کوئی رولز اینڈ ریگولیشن طے ہونے چاہئیں تھے، لیسکو واحد محکمہ جس نے غریبوں کو کنگال کر دیا۔ محکمہ کے ملازمین موجیں کررہے ہیں، انکو مفت یونٹوں پر حکومت پابندی عائد کرے۔ان خیالات کا اظہار شہری امین ،عمران ، طاہر ، ذیشان اور عبدالمجید کی مشرق سروے میںگفتگو۔ امین نے کہا کہ بجلی کے کم نرخ سے کوئی غرض نہیں اور یہ کیسا انصاف ہے کہ حکومت نے عام آدمی سے لے کر دیگر افراد پر ٹیکسوں کی اتنی بھر مار کی ہے جسے پورا کرتے کرتے ہم زندگیوں سے ہاتھ دو رہے ہیں عام آدمی کی پاکستان میں کوئی زندگی نہیں، لیسکو قومی خزانے کو بھرنے کاواحد ذریعہ جس نے غریبوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ عام آدمی کو ٹیکسوں سے بھی آزاد کیاجائے ، پاکستان میںغریب کی کوئی زندگی نہیں، خدارا غریب کے حال پر رحم کیا جائے۔ 7 روپے 41 پیسے صرف جھانسہ۔ امین نے کہا کہ سارا سارا دن سڑکوں کو چھان کر اپنے بچوں کی کفالت کرتا ہے اور اتنی محنت کرنے کے باوجود بے سکو ن زندگی گزارنے پر مجبور ہوں۔ کرایہ کا گھر 10 ہزار ماہانہ بجلی کا بل ہمارے جیسے سفید طبقہ کیلئے دنیا کا وہ عذاب ہے جس نے ہمیں ذہنی طور پر معذور کر دیا ہے۔حکومت سب سے پہلے عام آدمی کے زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرے۔ حکومت کے اعلان کے بعد بجلی سات روپے 41 پیسے صرف عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے مترادف ہے۔ لیسکو ٹرف کچھ اور ہے اور محکمہ کی جانب سے موصول ہونے والے بل ہزاروں میں ملنا قہر خدائی ہے۔ جس کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔ آئی ایم ایف سے مشروط محکمہ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم عظیم ہے۔ حکومت سے استدعا اس کی قیمت میں مزید کمی جائے۔ طاہر،ذیشان اور عبدالمجید نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا یہ کوئی بڑا اعلان نہیں بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وہی بھر مار ہے۔ کوئی کمی بیشی نہیں حکومت نے کوئی بڑا احسان نہیں کیا، عید کے گزرتے ہی ہزاروں روپے کے بلوں کی ادائیگی کرنا کوئی ہم سے پوچھے کہ دال روٹی پوری کریں یا محکمہ لیسکوکے بلوں کو ادا کریں۔ یکم تاریخ سے ہزاروں کی رقوم کے بل اور ان کا ادا کرنا ہمارے لئے کتنی بڑی پریشانی کا باعث ہے۔ حکومت نے بلوں کو ہمارے گھروں میں بھیج لیسکو کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کرکے صرف جھانسہ دیا ہے۔