واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ نے ٹیرف جنگ کو دنیا بھر میں پھیلا دیا، پاکستان سمیت 25 ممالک پر جوابی ٹیرف لگا دیا۔ امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے، امریکہ بھارت پر 26، چین پر 34، یورپی یونین پر 20 فیصد ٹیرف عائد کریگا، سعودی عرب، قطر اور افغانستان پر 10، 10فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بنگلہ دیش پر37، جاپان پر 24، اسرائیل پر 17 اور برطانیہ پر 10 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، گاڑیوں کی درآمد پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کریں گے، جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکہ کیلئے اچھا ہو گا، دوسرے ممالک کے ٹیرف سے امریکہ کو نقصان پہنچا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج ہماری اقتصادی آزادی کا دن ہے، محصولات سے حاصل رقم کو اپنے ٹیکسوں کو کم کرنے کیلئے استعمال کریں گے، برسوں امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا، دوسری قومیں طاقتور بن گئیں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اب امریکہ کی خوشحالی کی باری ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیئے۔
ٹرمپ کی دنیا بھر میں ٹیرف جنگ،پاکستان سمیت 25 ممالک پر جوابی ٹیکس عائد

















