ایران نے ٹرمپ کیخلاف سلامتی کونسل میں شکایت درج کر دی

تہران:(مشرق نیوز)ایران نے ٹرمپ کیخلاف سلامتی کونسل میں شکایت درج کر دی۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہاٹرمپ کے جارحانہ بیانات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، امریکہ یا اسرائیل نے حملہ کیا تو فوری فیصلہ کن جواب دیا جائےگا۔

ادھر ٹرمپ کے بیانات پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ سے رہی ہے اگر امریکہ نے کوئی غیر ذمہ دارانہ قدم اٹھایا تو سخت جوابی دھچکا دیا جائےگا،بغاوت کی سازش رچی تو ایرانی عوام خود جواب دیں گے۔