واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک میں شامل افراد ،کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں،متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
امریکی حکام نے کہاایران، روس دہشتگرد گروپوں کو ڈرون فراہم کر رہا ہے،کمپنیاں ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی اور پرزہ جات فراہم کر رہی تھیں،معاملے پرایرانی شہریوں کےخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ،ایران کے فوجی نیٹ ورک کو تباہ کریں گے۔
قبل ازیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے حماس کو غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا جب تک ہم ہیں دنیا کی حفاظت کیلئے کام کریں گے،ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق کر رہی ہے، امریکہ آنے والوں کو امریکی قوانین کا احترام کرنا ہو گا،ٹیمی بروس نے کہاایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا جا چکا ، ایران کو نیو کلیئر پروگرام کا پھیلاو روکنا ہو گا،صدر ٹرمپ کے دور میں جب امریکہ معاشی لحاظ سے مضبوط ہو جائے گا تو دنیا بھی بہتر جگہ ہو گی۔
دریں اثنا امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں تعینات طیارہ بردار بحری بیڑے 2 کرنے کا اعلان کر دیا،پینٹا گون نے کہا بحری بیڑا مشرق وسطی میں پہلے سے موجود ہے، دوسرا بحری بیڑا بھی بھیج رہے ہیں،امریکی وزیر دفاع نے کہا 4 بی ٹو بمبار طیارے بحر ہند میں امریکی برطانوی فوجی اڈے پر پہنچا دیئے ، یمن ، ایران کیساتھ بڑھتی کشیدگی کے سبب اضافی جنگی طیارے تعینات کیے۔
ایرانی ڈرون نیٹ ورک میں شامل افراد ،کمپنیوں پر امریکی پابندیاں عائد

















