پیرس:(مشرق نیوز)فرانسیسی عدالت نے انتہائی دائیں بازو کی رہنما مارین لی پین کو یورپی فنڈز میں خردبرد کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے 4 سال قید ، ایک لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنادی ،5 سال تک کوئی عوامی عہدہ رکھنے یا انتخاب لڑنے پر پابندی بھی عائد کردی گئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانسیسی عدالت کا فیصلہ 56 سالہ لی پین کےلئے تباہ کن دھچکا ہے ، نیشنل ریلی (آر این) پارٹی کی سربراہ یورپی انتہائی دائیں بازو کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں اور فرانس کے 2027 کے صدارتی انتخابات میں سب سے آگے ہیں،فیصلے کے فرانس کی سیاست پر وسیع پیمانے پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
ادھر انٹرویو میں لی پین نے کہا بے قصور ہوں ،مقصد صدارتی دوڑ سے روکنا ہے،جلد اپیل کروں گی،فی الحال 2027 کی دوڑ سے باہر ہوں لیکن اپنے مستقبل کےلئے لڑتی رہیں گے۔
خرد برد ثابت، فرانسیسی سیاستدان 5 سال کیلئے نااہل

















