ٹرمپ نے سعودی عرب، قطر اور امارات کے دورے کا اعلان کردیا

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کے دورے کا اعلان کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاسعودی عرب کا دورہ مئی کے مہینے میں ہو سکتا ہے، میرے دوسرے دورے کی پہلی غیر ملکی سفری کوشش ہوگی، قطر ، متحدہ عرب امارات میں بھی جاﺅں گا،زبردست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے دورے میںیوکرین روس ،غزہ جنگ جیسے دیگر مسائل پر بھی بات چیت متوقع ہے۔