لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو ایک مشترکہ سوچ اپنانا ہو گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر کے اس موقع پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد دیتا ہوں،رمضان المبارک کے روزوں کی تکمیل کے بعد عید ہمیں ایثار ، یگانگت اور تزکیہ نفس کا پیغام دیتی ہے، عید الفطر کا دن شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس بھی دیتا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک کو درپیش دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو ایک مشترکہ سوچ اپنانا ہو گی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ رمضان المبارک کے اعمال کو قبول فرمائے اور روزمرہ کی زندگی بھی اسی ڈسپلن کے تحت گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔
دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے مشترکہ سوچ اپنانا ہوگی: حمزہ شہباز


















