لاہور:(ہیلتھ رپورٹر)عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کامشن،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر جناح ،چلڈرن ہسپتال کے دورے کیے۔
مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح ہسپتال کے مختلف کاﺅنٹرز پر گئیں، وارڈز کا معائنہ، ادویات کی مفت فراہمی، صفائی کا جائزہ لیا، زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کاپوچھا۔
شہریوںنے جناح ،چلڈرن ہسپتال میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا، تمام ادویات ہسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی تھیں، اعلان کرکے عوام کو بتایا جا رہا تھا ایمرجنسی وارڈ، ہسپتال میں داخل و عارضی علاج کےلئے آنے والے تمام مریض ہسپتال کے اندر سے دوائی لیں۔
مریم اورنگزیب ایم ایس آفس بھی گئیں، وزیراعلیٰ کی طرف سے ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز اور عملے کی تعریف کی۔
مریم اورنگزیب کابھیس بدل کر جناح ،چلڈرن ہسپتال کادورہ،شہری مطمئن



















