امریکہ پر واضح کر دیا دہشتگردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے، پاکستان

نیویارک: (بیورورپورٹ)معاون خصوصی وزیراعظم طارق فاطمی نے کہا ہے ٹرمپ انتظامیہ کےساتھ ملاقاتیں دوستانہ رہیں، امریکہ پر واضح کر دیا دہشتگردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے طارق فاطمی نے کہاخطے کے مشکل حالات میں پاک امریکہ تعاون بامعنی رہا، نئی انتظامیہ کے آنے جانے سے ملکوں کے بنیادی معاملات تبدیل نہیں ہوتے،دہشتگردی کےخلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ،امریکہ کو واضح کر دیا دہشتگردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

معاون خصوصی وزیراعظم نے کہاحال ہی میں پاکستان نے امریکہ کو مطلوب اہم دہشتگرد پکڑ کر دیا، دہشتگرد حوالے کرنے کے پاکستانی اقدام کو امریکی صدر نے سراہا، دہشتگردی کےخلاف پاکستانی عوام اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی قربانیاں دیں۔

طارق فاطمی نے کہاوزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں ہمسایہ ملکوں کےساتھ بہترین معاشی تعاون ہو، 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔