اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پی ٹی آئی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا پہلے اسلام آباد پر 3بار حملہ کیا گیا اب دھاوا اور احتجاج نہیں ہونا چاہیے،پی ٹی آئی والوں کو بھی عید کی پیشگی مبارکباد،کسی کے حقوق پر ضرب آ رہی ہو تو احتجاج کرنا بنیادی حق ہے،دھاوا نہیں ہونا چاہیے،لوگوں نے بھی عید کی خوشیاں منانی ہیں ،امن بہت ضروری ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے،خواجہ آصف
















