عمران خان کی درخواست منظور، کتب فراہم،بچوں سے بات کرانے کاحکم

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست منظور،عدالت نے کتب فراہم اور بچوں سے ٹیلیفونک پر بات کرانے کاحکم دےدیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے حکم دیا عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرائی جائے، کتابیں بھی فراہم کی جائیں،انسداد دہشت گردی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کر دیں۔

دریں اثنا بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کر دیا ، جیل عملے نے پہلے عدالتی آرڈر کی تصاویر بنا کر سپرنٹنڈنٹ جیل کو دیں،جیل حکام نے عدالتی آرڈر کی فائل اندر منگوائی پھر واپس کردی، جیل حکام نے کہا عدالتی آرڈر ڈاک کے ذریعے بھیجا جائے۔