لاہور: ( ) خوبرو اداکارہ سبینا فاروق نے کہا ہے اگر کسی کے پاس بڑی گاڑی ہے تو ظرف بھی بڑا ہونا چاہیے، خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ جو اپنی فیملی کے ساتھ باہر نکلتے ہیں ان کیساتھ حسن سلوک سے پیش آنا چاہیے۔
سبینا فاروق نے گاڑی چلانے والوں کو تنبیہ کی وہ غیر ضروری ہارن بجانے سے گریز کریں کیونکہ بائیک پر سوار معصوم بچے خوفزدہ ہو سکتے ہیں۔
کسی کے پاس بڑی گاڑی ہے تو ظرف بھی بڑا ہونا چاہیے،سبینا فاروق



















