پاک روس پائلٹ ٹرین منصوبہ31مارچ کو شروع

بیجنگ:(مشرق نیوز)پاکستان ،روس نے تجارت میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور دےدیا۔

وزیر خزانہ اورنگزیب اور روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک کی ملاقات ہوئی،دونوں رہنماو¿ں نے توانائی، تجارت و صنعتی شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا،ملاقات کے دوران پن بجلی شعبے میں تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا پاکستان روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبہ اہم ہے،اعلامیے میں کہا گیا پاکستان روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبہ 31 مارچ کو شروع ہوگا۔