کشتی حادثات ،204گرفتار،700 ملین کی جائیداد ، اکاونٹس منجمد


اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،سپیشل رپورٹر)کشتی حادثات میں ملوث ملزموں کے گرد گھیراتنگ،204گرفتار،700 ملین کی جائیداد ،اکاونٹس منجمد،ایف آئی اے نے رپورٹ جاری کردی۔

2023 میں یونان ،2024 کے مراکش ،لیبیا کشتی حادثوں کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق 4 کشتی حادثات میں 293 پاکستانی لقمہ اجل بنے، ایف آئی اے نے جان لیوا واقعات میں ملوث 204 افراد گرفتار کئے ،4 کروڑ 80 لاکھ سے زائد رقم برآمد کی گئی۔

انسانی سمگلرز کی 602 ملین کی جائیداد ضبط، 115 ملین کے بینک اکاوئنٹس منجمد کئے گئے،ایف آئی اے نے مجموعی طور پر 731 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا، ایف آئی اے نے عالمی سمگلرز کو گرفتار کرنے کیلئے 31 ریڈ نوٹسز بھی جاری کیے۔