لاہور (مشرق نیوز) خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراو¿نڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی کے مطابق سکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری دوسرے مرحلے کے تیاری کے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے جہاں کھلاڑیوں نے وارم اپ میچز اور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔فاطمہ ثنا جنہوں نے 6 ٹی 20 اور 2 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ہے 50 اوورز کے اس ایونٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی جبکہ شوال ذوالفقار دسمبر 2023 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران کندھے کی انجری میں مبتلا ہونے کے بعد قومی ٹیم میں واپس آئی ہیں۔ پاکستان سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔فاطمہ ثنا (کپتان) منیبہ علی (نائب کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر) نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار۔ سدرہ امین۔ سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) اور سیدہ عروب شاہ۔ ریزرو کھلاڑی: غلام فاطمہ، وحیدہ اختر اور ام ہانی۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان

















