شیخ زید ہسپتال میں صحت کارڈ سے علاج جاری ہے: ڈاکٹر اکبر حسین

لاہور: (مقصود خالد) چیئرمین شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر اکبر حسین نے کہا ہے کہ شیخ زید ہسپتال میں مریضوں کو صحت کارڈ کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ شیخ زید ہسپتال میں مستحق مریضوں کا علاج صحت کارڈ سے کیا جارہاہے ۔وفاقی حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہسپتال میں آنے والے مستحق مریضوں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈاکٹر اکبر حسین نے کہا کہ ہمارے پاس وقت لیور کی سرجری، گائنی کے مریضوں کا علاج، جنرل سرجری کارڈیک سرجری اور دیگر علاج معالجے کی تمام سہولیات کی سہولت دستیاب ہیں۔ اس سلسلے میں سٹیٹ کا لائف اور حکومت کے تعاون سے مہنگائی کے اس دور میں مستحق مریضوں کو سہولیات فراہم کرنا وفاقی حکومت کی اوّلین ہے۔ ہمیں بجٹ کے مسائل کا سامنا تھا مگر وفاقی وزارت صحت اور سیکرٹری صحت کی ذاتی دلچسپی کے باعث وہ بھی مسئلہ حل ہوگیا۔ اس وقت وزیر اعظم پاکستان کی دن رات کوششوں سے شیخ زید ہسپتال کو ماڈل آف دی آرٹ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے شیخ زید ہسپتال کو پاکستان کا بہترین ہسپتال بنائیں گے۔ ہمارے پاس پاکستان بھر سے مریض آتے ہیں، اس وقت ہمارے پاس بہترین فیکلٹی ممبران موجود ہیں جو اپنی ٹیم کے ساتھ مریضوں کی خدمت کرنے میں دن رات مصروف رہتے ہیں۔ میری ٹیم ہرروز مریضوں کے مسائل روزانہ کی بنیاد پر حل کرتی ہے۔ میری ٹیم میں کام چور کی کوئی جگہ نہیں۔