سنیل شیٹی نانا بن گئے، اتھیا اور کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ممبئی (مشرق نیوز) بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ خوشخبری دونوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے جنوری 2023 میں شادی کی تھی اور اب ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جس پر دونوں خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اتھیا شیٹی کے والد، معروف اداکار سنیل شیٹی، جو بالی وڈ کے بڑے ناموں میں شمار ہوتے ہیں، نانا بننے پر بے حد خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب کے ایل راہول انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف تھے لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

مداحوں اور ساتھی کرکٹرز کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالی وڈ شخصیات بھی اس خوشخبری پر اپنی نیک تمناوں کا اظہار کر رہی ہیں۔