اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدر مملکت آصف زرداری نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ملکی و غیر ملکی شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز سے نواز دیا،، سب سے بڑا تمغہ پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو دیا گیا ،صدرآصف زرداری نے 23 مارچ یوم پاکستان کے دن مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا،ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے ایوان صدر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو نشانپاکستان، نشا ن امتیاز، نشان خدمت، ہلال امتیاز، ہلال شجاعت، ستارہ امتیاز، ستارہ شجاعت، ستارہ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہ پاکستان اور تمغہ امتیاز سے نوازا،سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک، جمہوریت اور عوام کی نمایاں خدمت کے اعتراف میں بعد از مرگ نشان پاکستان سے نوازا گیا، ایوارڈ صاحبزادی صنم بھٹو نے صدر مملکت سے وصول کیا، اس موقع پر وہ فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں جبکہ پنڈال بھی بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا، ایئر مارشل (ر) راجہ شاہد حامد (مرحوم) کو نشان امتیاز (بعد از وفات) اور سلطان علی اکبر علانہ کو نشان خدمت، ایس پی محمد اعجاز خان شہید، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، ڈی ایس پی سردار حسین شہید، کانسٹیبل ارشاد علی اور جہانزیب سمیت کئی پولیس اہلکاروں کو ہلالِ شجاعت (بعد از وفات) دیا گیا،ڈاکٹر توقیر حسین شاہ، کیپٹن (ر) خرم آغا، علی حیدر گیلانی، خواجہ انور مجید، حسین داو¿د، پروفیسر ڈاکٹر شہریار، ڈاکٹر زریاب سیٹنا ، جاوید جبار، محترمہ سادیہ راشد، عامر حفیظ ابراہیم، جمی انجینئر، عمر فاروق، ڈاکٹر نوید شیروانی سمیت دیگر شخصیات کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا،کیپٹن (ر) حمزہ انجم شہید اور ملک سبز علی شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا، ایوارڈز اہل خانہ نے وصول کیے،ستارہِ امتیاز حاصل کرنے والوں میں سمیر الرحمن، احمد اسحاق جہانگیر، ڈاکٹر غلام علی، عرفان نواز میمن، سردار آفتاب احمد خان وٹو، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، علی سلمان حبیب (بعد از وفات)، وقار الدین سید، ایاز خان، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحق، امتیاز حسین، جمیل احمد، سید اظہر حسنین عابدی، ظفر وقار تاج، حسین عرف مراد سدپارہ (بعد از وفات)، بہروز حسین بلوچ، ثناءہاشوانی اور صفی ناز منیر شامل ہیں،صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوید احمد فرید، راشد وحید خواجہ، انیقہ بانو، برکت شاہ کو نوازا گیا،حیدر قربونوف اور ڈاکٹر کرسٹین برن ہلڈ کو ستارہ قائد اعظم جبکہ تمغہ پاکستان آگسٹینو ڈا پولنزا اور پروفیسر ویلویا پیاچنتینی کو دیا گیا،مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جن میں سید شکیل شاہ، اشہد جواد، امین لاکھانی، ریحان مہتاب چاولہ، سید جواد حسین جعفری، پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر، ڈاکٹر سارہ قریشی، ڈاکٹر اکرام اللہ، یوسف خان، سرور منیر راو¿ شامل ہیں،صحافی حسن ایوب، ڈاکٹر سید عابد مہدی کاظمی، میر نادر خان مگسی کو بھی تمغہ امتیاز دیا گیا، ستارہ قائداعظم ڈاکٹرشن من لیو کو دیا گیا،تقریب میں وفاقی وزراء، چیئرمین سینٹ ، اراکین پارلیمنٹ، سفارتکار، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا کے افراد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
یوم پاکستان، صدر مملکت نے ملکی و غیر ملکی شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز سے نواز دیا
















