قومی شاہراہوں ،موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری مرتبہ اضافہ

لاہور: (کرائم رپورٹر)این ایچ اے نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری مرتبہ اضافہ کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ یکم اپریل سے نافذالعمل ہوگا، شاہراہوں پر موٹرکار سے 70 ، ویگن 150 اور بس سے 250 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا،2 ،3 ایکسل ٹرک سے 300 ،بڑے ٹرکوں سے 550 روپے ٹول ٹیکس وصولی ہوگی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 پر بھی ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ کردیا، اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 550 ،لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس،800 ،پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 1050 روپے کر دیا گیا ۔