لاہور:(کورٹ رپورٹر)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کےخلاف درخواستوں پر فل بنچ تشکیل دےدیاگیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ 25 مارچ کو47درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
فل بنچ میں جسٹس فاروق حیدر اور طارق ندیم بھی شامل ہیں،سابق میئرلاہور مبشر جاوید، جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیا الدین انصاری ودیگر کی جانب سے دائر درخواستوں میںموقف اختیار کیا گیا بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے لوکل ڈویلپمنٹ و احتساب کا عمل متاثر ہو رہا ہے،عدالت وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے۔
بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کےخلاف درخواستوں پر فل بنچ تشکیل
















