کراچی (مشر ق نیوز) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فورسز کے اہلکاروں کی بڑی نفری تعینات کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر قائد کے علاقے ملیر سے یوم علیؓ کا مرکزی جلوس برآمد ہوچکا ہے، عزاداروں کی بڑی تعداد جلوس میں شریک ہے، سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں حضرت علیؓ کے کردار و افکار کو اپنانا ہوگا تاکہ معاشرے میں عدل و انصاف قائم ہو۔ انہوں نے آج کے حوالے سے خصوصی ہدایت دی کہ یوم علی علیہ السلام کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔
ملک بھر میں یومِ شہادتِ حضرت علی کے جلوس برآمد
















