سجل منفرد اداکاری سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی چلی گئیں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا: نادیہ خان

کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی اداکارہ و ٹی وی شو ہوسٹ نادیہ خان نے نئی آن سکرین جوڑی سجل علی اور حمزہ سہیل کے درمیان محبت ہوجانے کے ممکنات پر زور ڈال دیا۔ڈراما محمودآباد کی ملکائیں میں”آفرین“کا کردار نبھانے والی سجل علی نے اپنے پہلے ہی ڈرامے میں ایسی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے کہ شوبز پر کڑی نظر رکھنے والوں کو اسی وقت انکاکامیاب مستقبل نظر آگیا تھا۔یہ اندازہ سچ ثابت ہوا کیونکہ سجل علی نے اپنی منفرد اداکاری سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی چلی گئیں اور کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔انکے فنی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ڈراما چپ رہو ، گلِ رعنا ، او رنگریزہ ، یقین کا سفر ، زرد پتوں کا بن اور آنگن ہیں جن میں وہ یکسر منفرد کرداروں کو نبھاتی دکھیں۔سجل علی نے پاکستان کے علاوہ بالی وڈ کی دنیا میں بھی قدم رکھا جب وہ فلم”موم“ میں اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔نادیہ خان نے کہا کہ سجل علی اور حمزہ سہیل جتنا ایک ساتھ ڈراموں میں کام کر رہے ہیں، اور اتنا خوبصورت پہلے ایک ڈرامے میں اور اب رمضان اسپیشل ڈرامے میں تو ساتھ مہینوں لگ گئے ہونگے، اتنی انڈراسٹینڈنگ ہے، اتنی اچھی کیمسٹری ہے، اگر پیار ہوگیا تو؟نادیہ خان نے کہا کہ وہ دونوں ایک ساتھ بہت پیار ے لگتے ہیں، اتنی اچھی کیمسٹری نہیں دیکھی، ایسی کیمسٹری آہستہ آہستہ بنتی ہے لیکن انکی پہلی قسط سے ہی ہے۔