پیوٹن کا تعزیتی پیغام، دہشت گردی کےخلاف ملکر لڑنے کا عزم

ماسکو: (مشرق نیوز)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملے پر پاکستانی قیادت کو تعزیتی پیغام میں، دہشتگردی کےخلاف ملکر لڑنے کے عزم کااعادہ کیا۔

روسی سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پیوٹن نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بہادری ، پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اورصدر آصف زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاجعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے افسوسناک نتائج پر دلی تعزیت قبول کریں،بزدلانہ کارروائی میں بڑی تعداد میں خواتین ، بچوں کو نشانہ بناناقابل مذمت ہے۔

پیوٹن نے کہا پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت و جرات سے سینکڑوں معصوم جانیں بچائی جا سکیں،پاکستان کےساتھ دہشت گردی کےخلاف تعاون مزید مضبوط بنائیں گے۔