اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جلیبیاں بیچنے پر مجبور فٹبالر کو وزیراعظم نے امدادی چیک دیدیا،مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے طلب کیا اور خصوصی ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی ریاض سے ملاقات کی اور کوچ بھرتی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ریاض بچوں کوٹریننگ دیں گے، ریاض جیسے لوگ سرمایہ ہیں، ضائع نہیں کرنا۔
جلیبیاں بیچنے پر مجبور فٹبالر کو وزیراعظم نے امدادی چیک دیدیا

















