اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ججز کمیٹی نے سپریم کورٹ رولز 2025 کا مسودہ تیار کر لیا، مسودہ چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو بھجوا دیا گیا،اعلامیے کے مطابق مجوزہ رولز کا جائزہ لینے کے بعد فل کورٹ سے حتمی منظوری لی جائے گی۔
رولز میں ڈیجیٹلائزیشن اور خودکار نظام متعارف کرانے کی سفارش ،عدالتی امور میں بہتری کےلئے بار کونسلز اور ججز سے تجاویز طلب کرلی گئیں،رولز میں ترمیم کیلئے بنائے گئی کمیٹی کی سربراہی جسٹس شاہد وحید کر رہے تھے۔
سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق مقدمات کے انتظام کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے بہتر بنایا جائے گا، عدالتی کارروائیوں میں غیرضروری تاخیر ختم کرنے کیلئے خودکار نظام متعارف کرانے کی تجویز بھی دےدی گئی،مسودے کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ رولز 2025 کو حتمی شکل دی جائے گی، انصاف کی فراہمی کےلئے نئی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔
نئی اصلاحات متعارف کرانے کیلئے سپریم کورٹ رولز کا مسودہ تیار


















