اپنی ذات کیلئے جینا بہت آسان، دوسروں کیلئے کچھ کرنے کو مسیحائی کہتے ہیں: ڈاکٹر رضا

لاہور ( میاں ساجد ) انسان محنت اپنے لئے اور عزت اپنے بڑوں کی بناتا ہے یہ با ت کسی اعزاز سے کم نہیں کہ والدین نے تربیت کرکے اس مقام پر فائز کرتے ہوئے اس باعزت پیشہ سے وابستہ کیا ہے جس پر نسلیں فخر اور اللہ کے مقرب فرشتے رشک کرتے ہیں۔ڈاکٹر ہمارے معاشرے کا روشن استعارہ اسلئے کہلاتا ہے کہ وہ بے لوث انسانی خدمت کے جذبوں سے سر شار ہوتا ہے وہ اپنوں کیلئے نہیں بلکہ اس مریض کو صحت یاب میں کردار ادا کرتا ہے جس کا صلہ صرف اس ذا ت کے پاس ہے جس نے اسے یہ مرتبہ عطا کیا ہے خواہش ذات کیلئے توجینا بہت آسان لیکن دوسروں کیلئے کچھ کرنے کو مسیحائی کہتے ہیں جس کا لباس اللہ نے مجھے ودیعت کیا ہے۔ سروسز ہسپتال لاہور کی اوپی ڈی مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں سر فہرست بہتر علاج مہیا کرنا اولین ترجیحات جس پر لمحہ کی تاخیر نہیں مریضوں کی آمد کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا حصہ ہمارے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اور سٹاف نرسنگ ہمہ وقت اپنے فرائض سر انجام دینے کیلئے کوشاں مریضوں کی زخم خوردہ رگوں پر مرہم عیسیٰ رکھنے کیلئے سروسز ہسپتال لاہور کا کوئی ثانی نہیں۔ سینئرز ڈاکٹر کی زیر نگرانی مریضوں کا علاج ہونا قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایم ایس آﺅٹ ڈور ڈاکٹر محمد رضا کی روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق سروسز ہسپتال کی آوٹ ڈور میں مریضوں کے علاج و معالجہ اور ان کوطبی سہولیات کی فراہمی میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے سر شار ہو کر بہبود مریضاں کیلئے ڈیوٹی پر مامور ہیں ، سروسز ہسپتال کے آوٹ ڈور میں مریضوں کے شوگر کے امراض سے لیکر ہر بیماری کے علاج کے الگ یونٹ قائم ہیں یہاں پر مریضوں کا علاج بڑی ذمہ داری سے جاری ہے۔ سروسز ہسپتال آوٹ ڈور میں میمو گرافی ، ایکسرے، الٹرا ساو¿نڈ اور تمام لیبارٹری کے ٹیسٹوں کی سہولت بھی باہم پہنچائی گئی ہے اور عمارت کے قیام سے ایک ہی چھت کے نیچے تمام امراض کا علاج کو ممکن بنایا گیا ہے۔ ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری کے خصوصی احکامات کے پیش نظر مریضوں کو آسانیاںپیدا کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ معیاری اور مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لائے گے ہیں۔ اورالحمداللہ سروسز ہسپتال کے آوٹ ڈور میں جدت سے اہم آہنگ کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف کرواتے ہوئے ٹوکن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔ مریضوں کو پریشانی اور تکلیف سے بچانے کیلئے اس پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ جبکہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب سیکورٹی کے اعلی انتظامات بھی بروئے کا ر لائے گئے ہیں اور یہ پہلا آﺅٹ ڈور ہے جس میں مریضوں کو سی ٹی سکین کی سہولت بھی میسر ہے جبکہ اسکے علاوہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے آوٹ ڈور میں فارمیسی کو بھی قائم کیا گیا جس میں مریضوں کو ادویات حاصل کرنے میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی ایم ایس آوٹ ڈور ڈاکٹر رضا نے بتاتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی کثیر تعداد میں آﺅٹ ڈور میں آمد بہتر علاج اور میسر سہولیات کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی وجہ آئے روز مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔