ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی ادکارہ اروشی روٹیلا نے مہنگی ترین گاڑی خرید کر تمام بھارتی اداکاراﺅں کو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا نے رولز رائس کلینن خریدی ہے جس کی مالیت 12 کروڑ بھارتی روپے (41کروڑ پاکستانی روپے سے زائد)ہے۔یہ گاڑی مکیش امبانی، شاہ رخ خان، الو ارجن اور اجے دیوگن سمیت دیگر مرد سلیبریٹیز کے پاس ہے۔اروشی رولز رائس کلینن خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ ہیں اور اس سے قبل کروڑوں کا معاوضہ لینے والی کوئی بھی اداکارہ نہیں لے سکی ہیں۔بھارتی اداکارہ نے اپنی گاڑی کی ویڈیو بھی انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی جس میں انہیں گاڑی سے اترتے اور واپس بیٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اروشی روٹیلا نے مہنگی ترین گاڑی خرید کر تمام اداکاراﺅں کو پیچھے چھوڑ دیا



















