ایف آئی اے میں مقررہ تعداد سے زائد پی ایس پی افسروں کی تعیناتی رولز کی خلاف ورزی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ہائی کورٹ نے ایف آئی اے میں مقررہ تعداد سے زائد پی ایس پی افسروں کی تعیناتی کو رولز کی خلاف ورزی قرار دےدیا۔

جسٹس بابر ستار نے فیصلہ دیاخالی اسامیوں پر مقررہ تعداد سے زیادہ پولیس افسر تعینات نہیں کیے جا سکتے،پی ایس پی رولز کے تحت ایف آئی اے میں متعلقہ کیڈر میں صرف 25 اسامیوں پر پی ایس پی افسر تعینات کیے جا سکتے ہیں اور 25 اسامیوں کو کل اسامیوں کا 25 فیصد تصور نہیں کیا جا سکتا ایسا کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہوگا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا وفاقی حکومت پی ایس پی رولز پر عمل کرنے کی پابند ہے ، عدالت بابر شہریار کیس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 60 دن میں بلانے کا طے کر چکی ، اجلاس نہ بلانے پر وزارت داخلہ ، ایف آئی اے کے متعلقہ افسران عدالتی حکم عدولی کے مرتکب ہو سکتے ہیں، درخواست گزار چاہے تو توہین عدالت کی کارروائی کےلئے رجوع کرسکتا ہے، ڈی پی سی کا معاملہ پہلے ہی طے ہو چکا،کوئی نیا حکم جاری کرنے کی ضرورت نہیں۔