پاکستانی لڑکیوں کو چین سمگل کرنے والا منظم گروہ بے نقاب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستانی لڑکیوں کو چین سمگل کرنےوالا منظم گروہ بے نقاب،اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کے دوران 3ملزموں کو گرفتار کر لیا،شناخت شوگئی (یوسف)، عبد الرحمن ،نعمان کے نام سے ہوئی ،متاثرہ لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔

ملزم متاثرہ لڑکی کو شادی اور ملازمت کا جھانسہ دے کر چین سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا گروہ پاکستانی لڑکیوں کوشادی کا جھانسہ دیکر چین سمگل کرنے میں ملوث ہے،منظم گینگ میں کئی خواتین بھی شامل ہیں،تینوں ملزموں کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کےلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیاگیا۔