ڈی جی خان،لاہور:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے جراتمندانہ کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ پسپا کردیا۔
ترجمان پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاسرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کے اور ایک حملے کو ناکام بنا دیا،24گھنٹوں میں دوسرا ،رواں ہفتے تیسرا بڑا حملہ پسپا کیا گیا ،20 سے 25دہشتگردوں نے راکٹ لانچرز و دیگر جدید اسلحے کےساتھ لکھانی چوکی پر حملہ کیا،پولیس کی جانب سے تھرمل امیج کیمروں سے بروقت نشاندہی کی گئی ،فوری جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپائی اختیار کر گئے،دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی نے کہا خوارجی دہشتگرد بزدلانہ حملوں سے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ،پنجاب پولیس ہر قیمت پر عوامی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی،آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کہاپولیس فورس کا مورال بلند ہے ،دہشتگردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا،ہر طرح سے مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان کے بہادر سپوت خوارجی دہشت گردوں کے خلاف مسلسل لڑ رہے ہیں ، دشمن کو پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیں گے، پنجاب پولیس کا ہر جوان سینہ تان کر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہا ہے ،دشمن کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















