لاہور (کامرس رپورٹر) ماڈل ٹاﺅن کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی لمیٹڈ لاہور میں ڈینگی آگاہی اور شجر کاری کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکرٹری کوآپریٹو ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ،رجسٹرار کوآپریٹو ڈاکٹر سہیل اقبال، جوائنٹ رجسٹرار سیٹھ اقبال،سرکل رجسٹرار مقصود احمد، ڈپٹی رجسٹرار ساجد حسین، صدر سیف الرحمن خان ،اسسٹنٹ رجسٹرار شجاع فروکہ ، جاوید اقبال ہنجرا ،سیکرٹری ماڈل ٹاﺅن علی خیبر،رانا غلام رسول و کثیر تعداد میں ممبران سوسائٹی اور دیگر سوسائٹیوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری کوآپریٹو ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے تمام سوسائٹیوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنی اپنی سوسائٹی میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے سپرے کرائیں، صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، اہلیان سوسائٹی کو بھی چاہئے کہ وہ بھی اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، کہیں پانی جمع نہ ہونے دیں، پارکس کی صفائی رکھیں، گھروں میں گملوں کی صفائی کریں، انہوں نے کہا کہ شجر کاری سے ماحول صاف ستھرا رہتا ہے، فضا بھی خوشگوار ہوتی ہے۔ صدر سوسائٹی سیف الرحمن نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے سوسائٹی میں بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں، سوسائٹی میں سپرے کرایا، صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جاتا ہے، تاکہ اہلیان سوسائٹی کو بہترین ماحول میسر ہو، سیکرٹری ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی علی خیبر نے تمام شرکاءکا واک میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
تمام سوسائٹیز ڈینگی کیخلاف اقدامات کریں: ڈاکٹر احمد جاوید قاضی



















