دہشتگردی کی روک تھام کیلئے دوا بھی ضروری ہے، شیری رحمن

سلام آباد: (بیورورپورٹ)نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے دہشتگردی کی روک تھام کےلئے دعا کے ساتھ دوا بھی ضروری ہے۔

سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہاوس سے گزارش ہے تشویشناک صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہونی چاہیے، ملک بھر میں دہشتگردی مسلسل بڑھ رہی ہے، بنوں واقعہ میں بہت سی قیمتی جانیں چلی گئیں، پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف طویل جنگ لڑی ۔

پی پی رہنما نے کہا پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں، گلوبل انڈیکس میں دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔