پشاور:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہاہے وفاق کی ساری توجہ پی ٹی آئی پر ہے، دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاکرم میں حملہ کرنےوالوں کو نہیں چھوڑیں گے،امن و امان قائم رکھنے کیلئے کام کر رہے ہیں،افغانستان کےساتھ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنائے ،بات چیت کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے، دہشتگردی صرف کے پی تک محدود نہیں ،پورے ملک میں پھیلے گی۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہاصوبے کے پیسے نہیں دئیے جا رہے، حیران ہوں وفاق سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں ،قرضوں پر قرضے لیے جا رہے ہیں، کیا کارکردگی ہے؟ حکومت نے ساری توجہ پی ٹی آئی پر دی، دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا،پنجاب حکومت اشتہارات دے رہی ہے، کارکردگی کچھ نہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہاارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب کرنا عوام کی خواہش تھی، بانی پی ٹی آئی کو غلط رپورٹ پیش کی گئی،فیصلہ سازوں کو ملک میں بدترین حالات کا اندازہ نہیں،قافلوں پر حملے اور امن خراب کرنیوالے دہشتگرد ہےں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پنجاب حکومت کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت کی کارکردگی خیبرپختونخوا کے مقابلے میں ایک فیصد بھی نہیں ، وفاقی حکومت کیا کارکردگی رپورٹ جاری کرے گی، خیبرپختونخوا کی اپنی الگ کرکٹ لیگ بھی جلد شروع کریں گے۔
وفاق کی ساری توجہ پی ٹی آئی پر ہے، دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا،گنڈا پور
















