صاحب ثروت افراد کی معاونت کے بغیر فاﺅنٹین ہاﺅس کا نظام چلانا مشکل ہے:عمران مرتضیٰ

لاہور (میاں ساجد) فاﺅنٹین ہاوس کے زیراہتمام ایگزیکٹو ممبرز سٹاف ممبرز اور ممبرز مریضوں کے اعزاز میں سالانہ افطار فنڈ ریزنگ ڈنر آج ہوگا جس میں اعزازی ایگزیکٹو ڈائریکٹر و چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر امجد ثاقب فاﺅنٹین ہاﺅس سے وابستہ مہمان ذی وقار فاﺅنٹین ہاﺅس کے دوستوں ممبرز مریضوں اور سرپرستوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاﺅنٹین ہاﺅس سید عمران مرتضیٰ کی روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی بات چیت۔ انکا کہنا تھا کہ فاﺅنٹین ہاﺅس کا یہ سالانہ فنڈ ریزنگ افطار ڈنر پچھلے 16 سال سے انعقاد کرنے کا اہم مقصد فاﺅنٹین ہاوس کے مریضوں کے علاج و معالجہ میں مالی امداد کیلئے انکے دکھ درد بانٹنے اور انکی زخم خوردہ رگوں پر مرہم عیسیٰ رکھنے کیلئے مخیر حضرات اور صاحب استقامت اور قابل قدر افراد کو خصوصی طور فاﺅنٹین ہاﺅس کے سالانہ افطار فنڈ ریزنگ ڈنر میں مدعوکرکے انہیں فاﺅنٹین ہاﺅس کا سالانہ کارکردگی رپورٹ مریضوں کیلئے کئے جانیوالے انتظامات و انصرام انکی ادویات، رہائش اور اوپی ڈیزمیں مریضوں کا چیک اپ کے حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔ چونکہ رمضان المبارک اور اسکی ساعتیں برکات اور اس سے مستفید ہونے کیلئے رمضان المبارک کا خصوصی ماہ صیام فاﺅنٹین ہاﺅس کے مریضوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے چونکہ فاﺅنٹین ہاﺅس کا سارا درو مدار مخیر حضرات کی جانب سے ملنی والی زکوٰة صدقات اور عطیات پر فاﺅنٹین ہاﺅس کا انحصار اس بات کی دلیل ہے کہ صاحب ثروت افراد کا فاﺅنٹین ہاوس کی مالی معاونت میں کتنا کردا ر ہے جس کے بغیر فاﺅنٹین ہاوس جیسا ادارہ چلانا کتنا مشکل ہے جو بہبود مریضاں کیلئے بے لوث خدمات کا ایسا ذریعہ ہے۔جو اپنے مریضوں کے علاج و معالجہ میں عملی کاوشوں کو بروئے کار لانے میں کوشاں ہے۔ ایم ایس فاونٹین ہاوس سید عمران مرتضیٰ نے ایک سوال کے جواب میں بتاتے ہوئے کہا کہ فاﺅنٹین ہاﺅس کا سالانہ افطار اور فنڈ ر یزنگ مخیر حضرات کیلئے اس پیغام کو عام کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی زکوٰة فاﺅنٹین ہاوس کو فراہم کریں چونکہ فاونٹین ہاوس کا سارا درو مدار ہی زکوٰة، صدقات اور خیرات پر ہے اگر ہمارے معزز ڈونر فاﺅنٹین ہاوس سے وابستہ بے لوث دوستوں کی مالی معاونت فاﺅنٹین ہاﺅس کو میسر نہیں ہوتی توا س ادارہ کو چلانا بہت دشوار ہو اور یہ عملی کاوش جس پر فاﺅنٹین ہاﺅس پچھلے 16 سال کمربستہ ہے۔ سالانہ افطار فنڈ ریزنگ ڈنر کے دو مقصد جن کو خصوصی طور پر اجاگر کیا جاتا ہے کہ فاونٹین ہاوس زیر علاج مریضوں کیلئے کیا خدمات سر انجام دے رہا ہے رمضان المبارک چونکہ اللہ کا خاص مہینہ ہے اس میں فاونٹین ہاوس اپنا خصوصی پیغام دینے میں مخیر حضرات کو سالانہ افطار ڈنر میں شمولیت کو اسلئے یقینی بنایا جاتا ہے کہ انہیں پتہ چل سکے کہ فاﺅنٹین ہاﺅس اپنے زیر علاج مریضوں کیلئے کیا خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ یہ سالانہ افطا ر فنڈ ریزنگ ڈنر آگاہی اور احساس کی ایسی مثال ہے جس کو ہر سال زندہ و جاوید کیا جاتا ہے۔