لاہور(مرزا ندیم بیگ)مختلف کیسوں میں فون ریکارڈلینے اوروصول کرنے میں لاہورپولیس کی سنگین غفلت سامنے آگئی۔ پول کام میں اپ ڈیٹ کئے گئے بہت سارے کیسوں میں ریکارڈ میںمختصر اورتفصیلات غلط اپ لوڈ کئے جانے کا انکشاف۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران کی جانب سے سی ڈی آرزکی وصولی میں غیرمعمولی تاخیر،رجسٹرڈمیں نامکمل ڈیٹا،کام میں غلط تفصیلات اپ لوڈ کی گئیں۔ زیادہ تر کیسوں میں انویسٹی گیشن افسران نے سی ڈی آرکی وصولی میں 40سے50 دن تاخیر کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن افسران 24گھنٹوں میں وصول کرنے کا پابند ہے مگراپریل سے ستمبرتک لاہورپولیس کی جانب سے سی ڈی آرکی آڈٹ رپورٹ ہیڈ آفس نہیں بھجوائی گئی۔ دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس کی جانب سے بھی گزشتہ آڈٹ پرتفتیشی افسران کی نااہلی پرکسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔ علاوہ ازیں لاہورکے ڈویژنل وآرگنائزڈکرائم یونٹ کی جانب سے رجسٹرکوایس او پی کے مطابق اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا،متعدد کیسوں میں سی ڈی آر اپلائی کرنیوالے فارم پرتفتیشی افسرکی جانب سے تاریخ درج نہیں کی گئی جبکہ پول کام میں اپ لوڈ کئے گئے بہت سارے کیسوں میں ریکارڈ مختصرہیں وتفصیلات غلط اپ لوڈ کی گئیں۔
مختلف کیسوں میں فون ریکارڈ لینے ، وصول کرنے میں لاہورپولیس کی سنگین غفلت

















