ٹرمینیٹر، ٹائٹینک اور اوتار فلموں کے خالق جیمز کیمرون نے امریکہ چھوڑ دیا

نیویارک (مشرق نیوز) ڈائریکٹر جیمز کیمرون ٹرمنیٹر، ٹائٹینک اور اوتار جیسی یادگار فلمیں بنا کر عالمی شہرت پاچکے، وہ کینیڈا میں پیدا ہوئے مگر بیشتر زندگی امریکہ میں گذاری۔ امریکی شہری بننا چاہتے تھے مگر امریکہ نے جنگیں شروع کیں تو اس ملک سے متنفر ہو گئے، اب وہ نیوزی لینڈ کے شہری بن گئے ہیں اور کبھی امریکہ نہیں رہنا چاہتے، نئی فلمیں بھی کیوی کے دیس میں بنائیں گے۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کا امریکہ تمام مہذب و معقول باتوں سے منہ موڑ رہا ہے جو نہایت خوفناک رجحان ہے اگر امریکیوں نے اپنے مفادات کی خاطر اعلیٰ انسانی اقدار کو ملیامیٹ کردیا تو انہیں نظریاتی طور پرکھوکھلا ہو کر تباہ ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔