غزہ :(مشرق نیوز) غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد،4یرغمالیوں کی لاشوں کے بدلے 642فلسطینی رہا، اسرائیلی جیلیں زندہ قبریںہیں،مظالم کی دل دہلادینے والی داستانیں سامنے آگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے مزید 4 اسرائیلی مغویوں کی نعشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں،بدلے میں642 فلسطینی قیدیوں کو رہائی مل گئی،دنیا کے سب سے طویل عرصے تک قید رہنے والے سیاسی قیدی نائل برغوثی بھی شامل ہیں۔
رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کاوالہانہ استقبال کیا گیا، کئی قیدیوں نے زندگی بھر کی سزائیں بھگتنے کے بعد اپنے اہلخانہ سے ملاقات کی اوراسرائیلی جیلوں کو زندہ قبریں قرار دےدیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی قید سے واپس آنے والے کئی قیدیوں کی حالت انتہائی خراب ، کچھ کے اعضا نہیں تھے ،تشدد کرکے معذور کیا گیا ،کچھ کو زخموں کی شدت کی وجہ سے ایمبولینس میں غزہ منتقل کیا گیا۔
ادھر روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ٹائم بم ہے، مشرق وسطیٰ کی سلامتی فلسطینیوں کی آباد کاری سے داو¿ پر لگ جائے گی، فلسطینی ریاست کے قیام کا مسئلہ اہمیت اختیار کر چکا،امریکی صدر 20 لاکھ کی آبادی کو مستقل طور پر سرزمین سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















