جوش انگلس کالاٹھی چارج،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرادیا

لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)جوش انگلس کالاٹھی چارج،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دےدی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی،انگلش ٹیم نے بین ڈکٹ کی شاندار 165 رنز کی اننگز کے باعث کینگزوز کو جیت کیلئے 352رنز کابڑا ٹارگٹ دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 86 گیندوں میں 120 رنز ناٹ آو¿ٹ سکور کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا،آسٹریلیا نے 352رنز کابڑا ٹارگٹ48ویں اوور میںحاصل کرکے میچ 5وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔