چیمپئنز ٹرافی: امام الحق نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا

دبئی (مشرق نیوز) قومی کرکٹر امام الحق نے دبئی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔امام الحق کو چیمپئنزٹرافی کیلئے فخر زمان کے متبادل قومی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا، امام الحق پاکستان ٹیم کے دبئی میں ہونیوالے ٹریننگ سیشن کاحصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم دوسرا میچ بھارت کے خلاف 23 فروری کو دبئی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔