کراچی:(ایم این پی)چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 107سے شکست دےدی۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااورمقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے، ریکلٹن نے 103رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم44ویں اوورز میں208رنز پر ڈھیر ہوگئی،رحمت شاہ 90 رنز بنا کر نمایاں رہے، جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا 3، لیونگی نگیٹی اور ویان ملڈر نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں ۔
چیمپئنز ٹرافی ، جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 107سے شکست دےدی

















